پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی، ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

لاہور( ایجوکیشن ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹوسیکنڈ اینول امتحان 2023 ء کے پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواروں کے داخلہ فارم اور فیس وصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب مذکورہ امتحانات کے لیے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 دسمبر 2023ء ہے۔ تفصیلاتwww.pu.edu.pk پر دستیاب دیکھی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں