لاہور (زاہد انجم سے)حکومت پنجاب نے پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر محمد فاروق افضل کو ریگولر بنیادوں پر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج، پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ ویژن کی روشنی میں مریضوں کو کو الٹی ہیلتھ کئیر کی فراہمی اور امیر الدین میڈیکل کالج، نرسنگ کالج، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل سکول کے میڈیکل سٹوڈنٹس کو معیاری تعلیم، تحقیق اور عملی تربیت فراہم کرنے کیلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحتیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔
پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں، وہ اپنی تعیناتی کے دوران طبی اداروں میں مثبت تبدیلیاں لانے کی بھرپور کوشش جاری رکھیں گے۔