جنرل ہسپتال

جنرل ہسپتال ، شعبہ سرجری میں سامان کی عدم دستیابی کے حوالے سے شائع خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،

لاہور 26 مئی(ہیلتھ رپورٹر)جنرل ہسپتال کے شعبہ پلاسٹک سرجری سرجری میں مریضوں کو سامان کی عدم دستیابی کے حوالے سے مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، منگل کے روز مقامی اخبار میں شائع اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کہ لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم نہیں کر رہی اور پلاسٹک سرجری کے لیے جناح ہسپتال ریفر کر رہی ہے بالکل جھوٹ پر مبنی ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے – انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جنرل ہسپتال سے منسوب مریض کے طبی معائنے کی رسید جناح ہسپتال کی ہے اس سے جنرل ہسپتال انتظامیہ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کا شعبہ پلاسٹک سرجری 20 بستروں پر مشتمل ہے اور ہفتے میں دو دن آؤٹ ڈور کے لیے مختص ہیں، ہر آؤٹ ڈور میں تقریباً 150 مریضوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے اور ضرورت کے مطابق مریضوں کو داخل کر کے سرجری کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے جنرل ہسپتال میں دستیاب تمام وسائل مریضوں کی فلاح و بہبود اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر صرف کیے جا رہے ہیں۔ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، اور بہتر علاج معالجہ اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام شعبے پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں