جنرل ہسپتال

جنرل ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں 4 بچیوں کی پیدائش

لاہور(زاہد انجم سے)جنرل ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں 4 بچیوں کی پیدائش ہوئی ۔ پرنسپل جنرل ہسپتال الفرید ظفر کے مطابق رائیونڈ کی رہائشی 30 سالہ خاتون فاطمہ ساجد گزشتہ روز ڈلیوری کیلئے جنرل ہسپتال لائی گئی جہاں لیڈی ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کیا اور چار بچیاں پیدا ہوئیں ۔

پرنسپل جنرل ہسپتال کا۔کہنا ہے کہ تین بیٹیاں صحت مند ہیں، جبکہ ایک بچی ایمرجنسی نرسری وارڈ میں ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چاروں بچیوں کی والدہ بھی خطرے سے باہر ہے،۔ فاطمہ ساجد کا ایک بیٹا ہے اور اب چار بچیوں کی پیدائش پر وہ بہت خوش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں