پریکٹیکل امتحانات

دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری

لاہور (ایجوکیشن ڈیسک) لاہور بورڈ نے دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔پریکٹیکل امتحانات کا آغاز 16اپریل سے ہوگا،سائنس کا پہلا پریکٹیکل امتحان فزکس کا ہوگا جبکہ فزکس کے پریکٹیکل امتحانات 24 اپریل تک جاری رہیں گے۔

شیڈول کے مطابق دوسرا پریکٹیکل کا امتحان بائیو اور کمپیوٹر سائنس کا ہوگا،تیسرا پریکٹیکل کیمسٹری کا ہوگا۔آرٹس گروپ کے پریکٹیکل امتحانات 16اپریل سے شروع ہو کر 4مئی تک جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں