رمضان بی بی

رمضان بی بی کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے لاہور جنرل ہسپتال میں ادا کی جائے گی

لاہور (نیوز ڈٰیسک ) ڈپٹی چیف نرسنگ سپریٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال رمضان بی بی گزشتہ روز انتقال کرگیں مرحومہ کی ریٹائرمنٹ میں صرف دو ہفتے باقی تھے ۔انہیں چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا اور وہ pins میں زیر علاج تھیں ۔پرنسپل پی جی ایم آئی ولاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر ، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل ، پرنسپل نرسنگ کالج میمونہ ستار صدر Yna خالدہ تبسم او رنرسنگ سٹاف نے رمضان بی بی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندار سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔اور کہا ہے کہ مرحومہ کی خدمات لاہور جنرل ہسپتال اور شعبہ نرسنگ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔مرحومہ کی نماز جنازہ اج صبح 10 بجے لاہور جنرل ہسپتال کے سبزہ زار میں ادا کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں