نرسنگ

نرسنگ اداروں میں خاتون کلرک کی تعیناتی خوش آئند، صوبہ بھر میں اس فیصلے کے نفاذ کا مطالبہ

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ کی سابق پرنسپل عشرت اسحاق اور نرسنگ کمیونٹی نے پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر فاروق افضل کی جانب سے نرسنگ آفس میں خاتون کلرک کی تعیناتی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نرسنگ سٹاف کو درپیش انتظامی مسائل کے حل اور کام کے ماحول کو مزید محفوظ اور باوقار بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

عشرت اسحاق اور نرسنگ کمیونٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام نرسنگ اداروں میں خاتون کلرک کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ نرسز کو دفتری امور میں سہولت ملے اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید یکسوئی کے ساتھ انجام دے سکیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومتِ پنجاب نرسنگ کمیونٹی کے مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے اس مثبت اقدام کو پالیسی کی سطح پر نافذ کرے گی، جو نرسنگ شعبے کی مضبوطی اور پیشہ ورانہ وقار کے فروغ کا باعث بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں