ملک محمد احمد خان

پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے اظہارِ تعزیت

لاہور17 اپریل(ہیلتھ رپورٹر)ملک کے معروف گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان، بالخصوص ملک محمد احمد خان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں