لاہور: (زاہد انجم سے)ملک بھر میں یومِ آزادی کے موقع پر قومی جوش و خروش کے اظہار کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کو سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے دلکش انداز میں سجا دیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے مریضوں اور ان کے لواحقین میں جشنِ آزادی کے بیجز تقسیم کیے، جس سے خوشیوں اور محبتِ وطن کا جذبہ مزید فروغ پایا۔
ایم ایس ڈاکٹر عمر اسحاق، نرسنگ سپریڈنٹنٹ آسیہ خانم، ڈاکٹر عدنان خالد اور دیگر ہیلتھ کیئر پروفیشنلز قومی دن کے موقع پر خصوصی سرگرمیوں اور تقریبات میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہیں۔ اسپتال کا ماحول سبز و سفید رنگوں سے سجا، وطن کی محبت اور یکجہتی کا پیغام دے رہا ہے۔